19 جولائی ، 2024
بلوچستان پولیس کے 200 سے زائد اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔
آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو لاپرواہی اور مسلسل غیر حاضری پر برطرف کیاگیا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل اور اے ایس آئی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف پولیس اہلکاروں کا تعلق لورالائی، سبی، قلات، ژوب، نصیرآباد مکران اور کوئٹہ سے ہے۔