Time 20 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان کے ناصر اقبال تسمینئن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پاکستان کے ناصر اقبال تسمینئن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
فوٹو: ناصر اقبال

پاکستان کے مایہ ناز اسکواش پلیئر ناصر اقبال آسٹریلیا میں جاری تسمینئن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

آسٹریلوی شہر ڈیونپرٹ میں جاری ایونٹ میں ناصر اقبال نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ریس ڈاولنگ کو 3-0  سے ہرایا۔ 

آسٹریلین پلیئر کیخلاف ناصر کی فتح کا اسکور 9-11، 8-11 اور 7-11 رہا۔

سیمی فائنل میں ناصر اقبال فرانس کے ملول سیانیمیکو سے مقابلہ کریں گے۔

اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے سیڈ نمبر 8 ٹیٹ نوریس کو شکست دی۔ ان کی کامیابی کا اسکور 3-11، 4-11 اور 6- 11 رہا۔

پہلے راؤنڈ میں ناصر نے آسٹریلیا کے ریمی ینگ کو شکست دی تھی۔ ریمی ینگ کے خلاف وہ4-11، 4-11 اور 3-11 سے کامیاب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :