Geo News
Geo News

Time 20 جولائی ، 2024
دنیا

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کر گئیں

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کر گئیں
74 سالہ شیلا جیکسن کینسر میں مبتلا تھیں، حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ہلال امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا. فوٹو فائل

امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریسی رکن شیلا جیکسن لی انتقال کر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلا جیکسن لی کی عمر 74 برس تھی اور انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

امریکی ریاست ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن کا شمار ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی سب سے زیادہ عرصے تک ڈیموکریٹ کانگریس ممبرز میں ہوتا تھا۔

شیلا جیسکن نے ڈیموکریٹ کی جانب سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1994 میں کیا اور انہوں نے پہلے ہی پرائمری الیکشن میں 4 مرتبہ کے فاتح ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست سے دوچار کیا۔

حکومت پاکستان نے ستمبر 2022 میں شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان سے نوازا تھا۔

شیلا جیکسن عوامی اجتماعات میں شرکت کے حوالے سے بھی مشہور تھی اور وہ اپنے علاقے ہیوسٹن کے لیے فیڈرل فنڈز لینے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے بھی جانی جاتی تھیں، انہوں نے 2009 میں شہر میں لائٹ سسٹم کی بہتری کے لیے ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم کی منظور کروائی تھی۔