20 جولائی ، 2024
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرج چمک والے بادل شہر کے وسیع حصے پر پھیلے ہوئے ہیں جو مختلف علاقوں میں برس رہے ہیں۔
شہر میں گزری، کلفٹن، ڈیفنس، لیاری، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گلشن حدید اور ملحقہ علاقوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے۔
ادھر سرجانی ٹاؤن،نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، کورنگی اور لانڈھی سمیت ملحقہ علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ ہو رہی ہے۔