20 جولائی ، 2024
محمد ہریرہ کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز کی بنگلادش اے کے خلاف پوزیشن مضبوط ہو گئی۔
ڈارون میں جاری چار روزہ میچ کے دوسرے دن پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز 375 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔
محمد ہریرہ جو 161 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے وہ ڈبل سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے، انہوں نے 26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 218 رنز اسکور کیے، ہریرہ نے کامران غلام کے ساتھ تیسری وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا۔
کامران غلام نے بھی 13 چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے، پاکستان شائینز نے تین کھلاڑی آوٹ 467 رنز پر اننگز ڈیکلئیر کردی۔
بنگلہ دیش اے کی اننگز میں پہلی دو وکٹیں صرف 23 رنز پر گرگئیں جس کے بعد شادمان اسلام اور ایچ مولحا نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 153 رنز کا اضافہ کیا، مولحا نے 70 اور شادمان اسلام نے 88 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز کی طرف سے خرم شہزاد محمد علی اور شاہنواز دھانی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔