Geo News
Geo News

Time 20 جولائی ، 2024
دنیا

یوکرین کی قوم پرست سابق رکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا

یوکرین کی قوم پرست سابق رکن اسمبلی کو قتل کر دیا گیا
 ارینا فاریون کو یوکرین کے مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ فوٹو فائل

یوکرین کی قوم پرست سابق رکن پارلیمان ارینا فاریون کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارینا فاریون کو یوکرین کے مغربی شہر لیویو میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

ارینا فاریون 2023 میں اس وقت خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حقیقی معنوں میں یوکرینی قوم پرستوں کو کسی بھی قسم کی صورتحال میں روسی زبان نہیں بولنی چاہیے۔

پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 60 سالہ پروفیسر کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سابق رکن پارلیمان کے قاتل کی نشاندہی نہیں ہو سکی کیونکہ جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا تو اس وقت علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل تھی جس کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے پروفیسر ارینا فاریون کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی نے بھی یہ فعل کیا ہے اسے بھرپور سزا دی جائے گی۔