20 جولائی ، 2024
پشاور:سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی باشندہ کیلاشی لڑکی سے شادی کرنے چترال پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری اوجن اورکیلاش کی شاہین آرا نے کورٹ میرج کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔
پولیس کے مطابق چینی شہری تصدیق کنندہ نہ ہونےکے باعث شاہین آرا سے شادی نہ کر سکا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ چینی نوجوان اوجن نے تصدیق کنندہ پیش کرنے کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔
پولیس کے مطابق چین کا باشندہ 3 ماہ کے ویزٹ ویزے پر پاکستان آیا ہے۔