Time 20 جولائی ، 2024
صحت و سائنس

ملک کے مختلف شہروں میں شدیدگرم، مرطوب موسم کی وجہ سےگیسٹرو کے پھیلاؤ میں اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں شدیدگرم، مرطوب موسم کی وجہ سےگیسٹرو کے پھیلاؤ میں اضافہ
فوٹو: فائل

ملک کے مختلف شہروں میں  شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا۔

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید گرم اور مرطوب موسم کی وجہ سے گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بچوں میں پیٹ درد، بخار اور ڈائریا کی شکایات بڑھنے لگی ہیں،  اسپتالوں میں روانہ کی بنیاد پر درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق گیسٹرو معدہ اور انتڑیوں کی سوزش کا مرض ہے جس کی علامات میں سردرد، بخار، پیٹ میں درد  اور قے شامل ہے۔

ڈاکٹروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کھانے پینے میں احتیاط کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹروں کا شہریوں کو مشورہ ہے کہ پانی اُبال کر پیئیں، اس کے علاوہ باہر ٹھیلوں کی کھلی اشیا کھانے پینے سے گریز کریں۔

مزید خبریں :