Time 21 جولائی ، 2024
کھیل

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
 عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا—فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 2-0  سے ہرایا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حمزہ خان نے کامیابی حاصل کی۔ عبداللہ نواز نے حیدر نقوی کو 4-11، 4-11 اور 4-11 سے ہرایا جبکہ  حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو 4-11، 2-11، 2-11 سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔

مزید خبریں :