Time 21 جولائی ، 2024
کھیل

جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج

جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج
فوٹو: عاصم خان اور اشعب عرفان 

امریکا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں کا راج ہے۔

جارجیا میں 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایونٹ کا فائنل آل پاکستان معرکہ ہوگا۔ پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان نے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

عاصم خان نے سیمی فائنل میں نائیجیریا کے ایڈیگوکے کو 3-2  سے ہرایا۔ ان  کی جیت کا اسکور 11-8، 6-11، 5-11، 11-5 اور 9-11 رہا۔

اشعب عرفان نے امریکا کے نکولز اسپیزری کو 3-0  سے ہرایا۔ ان کی جیت کا اسکور 9-11، 8-11 اور 6-11 رہا۔

مزید خبریں :