Time 21 جولائی ، 2024
کھیل

بنگلا دیش اے کیخلاف خرم کی تباہ کن بولنگ اور عمیر کی شاندار سنچری، پاکستان شاہینز جیت کے قریب

بنگلا دیش اے کیخلاف خرم کی تباہ کن بولنگ اور عمیر کی شاندار سنچری، پاکستان شاہینز جیت کے قریب
428 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش اے نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے__فوٹو: فائل

فاسٹ بولر خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ اور عمیر بن یوسف کی سنچری کی بدولت پاکستان شاہینز  بنگلا دیش اے کے خلاف جیت کے قریب پہنچ گئے۔

428 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش اے نے دوسری اننگز میں تیسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے شہر ڈارون میں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے روز بنگلا دیش اے نے اپنی پہلی اننگز 203 رنز 4کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی لیکن خرم شہزاد کی عمدہ بولنگ کے سبب پوری ٹیم 3 رنز کا اضافہ کرکے 266 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

خرم شہزاد نے 72 رنز دے کر6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز نے پہلی اننگز میں201 رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی تو حسیب اللہ صفر اور کپتان صاحبزادہ فرحان 8 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد عمیر بن یوسف اور مبصرخان نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 177 رنز کا اضافہ کیا۔

مبصر خان صرف پانچ رنز کی کمی سے اپنی چوتھی فرسٹ کلاس سنچری مکمل نہ کرسکے۔

ان کی 95 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا لیکن عمیربن یوسف نے100 رنز ناٹ آؤٹ کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ 

عمیر بن یوسف کا یہ 50 واں فرسٹ کلاس میچ ہے جس میں انہوں نے 11 ویں سنچری اسکور کی ہے۔

مزید خبریں :