21 جولائی ، 2024
لاہور میں 6 ماہ کےدوران جیب تراشی کی وارداتوں کے اعدادوشمار سامنے آگئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے6 ماہ کے دوران 13ہزار 763 شہریوں سے جیب تراشی ہوئی، جیب تراشی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 4 ہزار 570 مقدمات کے ساتھ سرفہرست رہا۔ صدر ڈویژن جیب تراشی کی 2 ہزار 697 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن جیب تراشی کے 2 ہزار 470 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1662 اور سول لائنز ڈویژن میں جیب تراشی کے 1192 مقدمات درج ہوئے۔
اس کے علاوہ کینٹ ڈویژن میں بھی جیب تراشی کی 1172 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔