Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

ملتان: بھیک منگوانےکیلئے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار

ملتان: بھیک منگوانےکیلئے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ گرفتار
 ایجنٹوں کی گرفتاری کل ملتان ائیرپورٹ پر گرفتار 9 بھکاریوں کی نشاندہی پر عمل میں آئی،فوٹو: ایف آئی اے 

ملتان سے بھیک منگوانےکے لیے بھکاریوں کو سعودی عرب بھجوانے والے 4 ایجنٹ پکڑے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے بھیک مانگنےکی غرض سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 4 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صادق حسین، محمد اعجاز، غلام نازک اور غلام یاسین شامل ہیں، ملزمان کو ملتان کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ان چاروں ایجنٹوں کی گرفتاری کل ملتان ائیرپورٹ پر گرفتار 9 بھکاریوں کی نشاندہی پر عمل میں آئی، ان بھکاریوں کو سعودی عرب جاتے ہوئےگرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بھیک مانگنےکی غرض سے مرد اور خواتین کو سعودی عرب بھجواتے تھے، ملزمان بھیک مانگنےکے حوالے سے منظم گینگ چلا رہے تھے، بھیک سے حاصل کردہ رقوم میں ملزمان اپنا حصہ وصول کرتے تھے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :