Time 22 جولائی ، 2024
کاروبار

پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست کردی

پاورپرچیزنگ ایجنسی نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست کردی
فوٹو: فائل

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کودرخواست کردی۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ 2 روپے 11 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کی تاریخ مقرر کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جون کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست منظور کی گئی تو صارفین پر سیلز ٹیکس سمیت 30 ارب روپے تک اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

مزید خبریں :