Time 22 جولائی ، 2024
صحت و سائنس

بھارت میں نیپا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد الرٹ جاری

بھارت میں نیپا وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کے بعد الرٹ جاری
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست کیرالا میں نیپا وائرس سے متاثرہ بچے کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے الرٹ جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 سالہ بچے میں نیپا وائرس کی تصدیق کے ایک روز بعد ہی بچے کی ہلاکت ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ریاستی وزیر صحت نے تصدیق کردی ہے کہ کیرالا میں مزید 60 سے زائد افراد میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کیرالا کی وزیر صحت وینا جارج کا کہنا تھا کہ وائرس سے متاثرہ بچے سے قریبی رابطہ رکھنے والے افراد کو قرنطینہ کردیا گیا ہے جبکہ ان کے ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست کیرالا میں 2018 سے نیپاوائرس سے  درجنوں اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، گزشتہ برس 5 افراد میں نیپا وائرس کی تصدیق کے بعد ریاستی حکومت نے اسکول اور دفاتر بند کردیے تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق نیپا وائرس انفیکشن ’زونوٹک النیس‘ یعنی ایسی بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے جبکہ یہ آلودہ غذہ اور وائرس سے متاثرہ شخص کے  سے قریبی رابطے کے ذریعے بھی پھیل سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نیپا وائرس کے عالمی وبا کا خطرہ بننے کے امکان کے پیش نظر اسے ‘Priority Pathogen’ قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :