Time 22 جولائی ، 2024
دنیا

جنوبی افریقا میں ایک فارم سے 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

جنوبی افریقا میں ایک فارم سے 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی
پولیس نے کرسٹل سمیت دیگر منشیات تیار کرنے والے کیمیل بھی برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

جنوبی افریقا میں پولیس نے ایک فارم سے 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات تیار کرنے والی فیکٹری دریافت کر کے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک کے شمالی علاقے گروبلرزڈل میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر چھاپہ مار کر 2 میکسین باشندوں سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاپے کے دوران سکیورٹی اداروں نے فارم سے کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات تیار کرنے والی فیکڑی دریافت کی اور کرسٹل سمیت دیگر منشیات تیار کرنے والے کیمیل بھی برآمد کر لیے۔

جنوبی افریقا کے وزیر برائے پولیس سینزو مشنو نے 2 ارب مقامی مالیت کی منشیات بنانے والی فیکٹری پکڑنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پولیس حکام نے کہا کہ اس پکڑی جانے والی فیکڑی میں جو چیز دوسرے معاملات سے مختلف تھی وہ میکسیکن شہریوں کی اس معاملے میں شمولیت تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جو منشیات تیار کی جا رہی تھی اسے جنوبی افریقا کی مارکیٹ میں ہی سپلائی کیا جانا تھا یا پھر اسے دوسرے ملکوں میں اسمگل کیا جانا تھا۔

میکسیکو کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوبی افریقا میں موجود اپنے سفارتخانے سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی دستاویز موصول نہیں کی ہے تاہم متعلقہ حکام وہاں پر موجود مقامی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں تاکہ میکسیکن شہریوں کی اس معاملے میں شمولیت سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔

مزید خبریں :