Time 22 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ

ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 2382 ڈالر فی اونس ہے— فوٹو: فائل

کراچی: ملک میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 1000روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد اب فی تولہ سونا  2 لاکھ51 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 15ہزار 192 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 2382 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :