Time 22 جولائی ، 2024
کھیل

13غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا

13غیر ملکی کوہ پیماؤں نے پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا
 گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔

مختلف ملکوں کے 13 کوہ پیماؤں نے پاکستان میں گیشربرم ٹو کو سر کرلیا۔

8035 میٹر بلند گیشربرم ٹو دنیا کی 13 ویں بلند چوٹی ہے جسے اب 13 غیر ملکی کوہ پیماؤں نے سر کرلیا ہے۔

2 مختلف ٹیموں کے ساتھ گیشربرم  سر کرنے کی مہم میں نیپال، کوسوو، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی کے کوہ پیما بھی شامل تھے۔

روس کی علیہ پیکووا بھی گیشربرم ٹو سر کرنے والوں میں شامل ہیں،ادھر گیشربرم ٹو سر کرنے والے کوہ پیماؤں میں پاکستان کی ڈاکٹر شاہدہ جمیل اور رانا حسن جاوید بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں :