Time 23 جولائی ، 2024
جرائم

بلوچستان: ہرنائی اور موسیٰ خیل میں ٹرکوں پر فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق، 3 زخمی

بلوچستان: ہرنائی اور موسیٰ خیل میں ٹرکوں پر فائرنگ، 2 ڈرائیور جاں بحق، 3 زخمی
فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقوں ہرنائی اور موسیٰ خیل میں ٹرکوں پر فائرنگ سے 2 ڈرائیور جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں سنجاوی روڈ طورخم تنگی کے مقام پر 4 ٹرکوں پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 1 ڈرائیور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق ٹرکوں پر فائرنگ کے بعد شرپسند چار ٹرکوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔

لیویز کے مطابق دوسرا واقعہ موسیٰ خیل اور بارکھان کے درمیان پیش آیا جہاں شرپسندوں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے ڈرائیوروں کا تعلق دُکی سے ہے، لیویز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔

مزید خبریں :