Time 23 جولائی ، 2024
کھیل

ویمن ایشیاکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

ویمن ایشیاکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی، اس سے قبل 8 مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں،فوٹو: پی سی بی

ویمن ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پاکستان نے آج یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دی،  اس سے قبل 8  مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔

پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

گل فیروزا اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔

مزید خبریں :