Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

جس ادارے سے شکایت ہوتی ہے اس کے دفترکے سامنے احتجاج کیا جاتا ہے: سلمان اکرم راجہ

جس ادارے سے شکایت ہوتی ہے اس کے دفترکے سامنے احتجاج کیا جاتا ہے: سلمان اکرم راجہ
احتجاج ہر کسی کا حق ہے، جی ایچ کیوپاکستان سے باہر کا علاقہ نہیں ہے، سلمان اکرم راجا، فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہےکہ جس ادارے سے شکایت ہوتی ہے اس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جاتا ہے۔

ایک انٹرویو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے معاملے پر پارٹی کی سطح پر بات ہوئی تھی کہ سول نوعیت کے معاملات ہیں تو پولیس کو گرفتاری کرنی چاہیے، ایسا نہیں ہوا تو  احتجاج انہی اداروں کے دفاتر کے باہر کیا جائےگا جو گرفتاری کریں گے۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا  تھا کہ جس ادارے سے شکایت ہوتی ہے اس کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل  راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا  سےگفتگو میں سلمان اکرم راجہ کا کہنا  تھا کہ  احتجاج ہر کسی کا حق ہے، جی ایچ کیوپاکستان سے باہر کا علاقہ نہیں ہے، احتجاج  کے دوران توڑ پھوڑ کی کوئی ہدایت نہیں تھی نہ منصوبہ تھا، جن لوگوں نے یہ کام کیا انہیں تلاش کریں اور سزادیں، پوری پارٹی پر الزام نہ لگائیں۔

مزید خبریں :