23 جولائی ، 2024
رواں برس 21 جولائی تاریخ کا گرم ترین دن بن گیا۔
یورپی یونین کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق 21 جولائی کو عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.09 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کلائمیٹ مانیٹر کے مطابق دنیا بھر میں 1940 سے رکھے گئے ریکارڈ میں یہ اب تک کا گرم ترین دن ہے۔
دنیا میں اس سے پہلے 6 جولائی 2023 کو گرم ترین دن کا ریکارڈ بنا تھاجب عالمی سطح پر اوسط درجہ حرارت 17.08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں گرم ہوتی آب و ہوا کی وجہ سے مستقبل میں گرمی کے نئے ریکارڈ بنیں گے۔