Time 23 جولائی ، 2024
کاروبار

ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز کیپسٹی چارجز کیخلاف سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ

ایف پی سی سی آئی کا آئی پی پیز کیپسٹی چارجز کیخلاف سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ
فوٹو: فائل

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)  نے آئی پی پیز کیپسٹی چارجز کے خلاف سپریم کورٹ جانےکا فیصلہ کرلیا۔

ایف پی سی سی آئی کےقائم مقام صدرعبد المہیمن خان کا کہنا ہےکہ معیشت اور عوام کو  بچانے کے لیے آخری آپشن استعمال کر رہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ آئی پی پیز کے فارنزک آڈٹ کا حکم دیا جائے، آئی پی پیز کےکیپسٹی چارجز کو ختم کیا جائے اور معاہدے ازسرنو کیے جائیں۔

سابق وفاقی وزیر گوہراعجاز  کا کہنا ہےکہ  پاکستان اربوں روپے ان کمپنیوں کو ادا کرتا ہے جو بجلی پیدا نہیں کرتیں، سپریم کورٹ سےاس ناقابل برداشت صورتحال میں مداخلت کی درخواست کریں گے۔

 گوہراعجاز کے مطابق  مہنگی بجلی تمام پاکستانیوں کے لیے ناقابل برداشت ہو چکی ہے، بجلی کی زیادہ قیمت شہریوں کو غریب اور کاروباروں کو دیوالیہ کر رہی ہے۔

مزید خبریں :