Time 24 جولائی ، 2024
کھیل

'زندگی بورنگ کپڑے پہننے کیلئے بہت چھوٹی ہے'، عمر اکمل کی منفرد لباس میں تصویر وائرل

زندگی بورنگ کپڑے پہننے کیلئے بہت چھوٹی ہے، عمر اکمل کی منفرد لباس میں تصویر وائرل
تصویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے شیئر کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر نے اپنا کمنٹ سکیشن بند کیا ہوا ہے__فوٹو: انسٹاگرام/عمر اکمل

قومی کرکٹر عمر اکمل نے منفرد لباس میں اپنی تصویر شیئر کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عمر اکمل نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے متعدد تصاویر اسٹوری پر لگائیں جس میں کرکٹر کو فلاور پرنٹس کا ’کو آرڈ‘ لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

عمر اکمل نے انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’بورنگ ملبوسات پہننے کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے‘۔

اس تصویر میں عمر اکمل بظاہر اپنے گھر کے گارڈن میں کھڑے ہوئے ہیں۔

تصویر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے شیئر کرتے ہوئے سابق وکٹ کیپر نے اپنا کمنٹ سکیشن بند کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عمر اکمل کو پاکستان سپر لیگ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کی اطلاع نا دینے پر معطل کیا گیا تھا جس پر کرکٹر نے معافی بھی مانگی تھی۔

قومی کرکٹر کو 2020 میں پی سی بی نے تمام کرکٹ سرگرمیوں سے روک دیا تھا، بعدازاں عمر اکمل کو 2021 میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزید خبریں :