Time 24 جولائی ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی کے پختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع

پی ٹی آئی کے پختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کےبیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔

پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سے105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :