Time 24 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کون؟ ایک فلم کا معاوضہ کتنا ہے؟

بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کون؟ ایک فلم کا معاوضہ کتنا ہے؟
سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رجنی کانت، الو ارجن اور پربھاس کے علاوہ کئی نام شامل ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ بن گئیں۔

بھارت میں بالی وڈ سمیت دیگر مقامی زبان کی فلم انڈسٹری میں مرد اداکاروں کو سب سے زیادہ معاوضہ دیا جاتا ہے اور اب بڑے بڑے نام فلموں کے بزنس کے منافع سے بھی شیئرز لیتے ہیں۔

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، رجنی کانت، الو ارجن اور پربھاس کے علاوہ کئی نام شامل ہیں۔

تاہم اب بھارتی اداکاراؤں نے بھی معاوضے میں اضافہ کردیا ہے اور بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ان دنوں حاملہ ہیں اور انہوں نے فلموں سے بریک لے رکھا ہے تاہم حال ہی میں ان کی ایک فلم ’کالکی‘ ریلیز ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ ایک فلم کیلئے 15 سے 20 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں جبکہ اس کے بعد سے زیادہ معاوضہ لینے والوں میں عالیہ بھٹ کا نام شامل ہیں جو فی فلم 15کروڑ فیس چارج کرتی ہیں۔

اس کے بعد کرینہ کپور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ ہیں جو فلم کیلئے 8 سے 11 کروڑ معاوضہ وصول کرتی ہیں جبکہ کترینہ کیف اور شردھا کا نمبر اس فہرست میں چوتھے اور پانچویں پوزیشن پر ہیں 8 سے 10 کروڑ فی فلم چارج کرتی ہیں۔

کریتی سینن، کیارہ ایڈوانی، کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں ایک فلم کیلئے 5 سے 8 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں۔

مزید خبریں :