25 جولائی ، 2024
مانچسٹر ائیرپورٹ پر پولیس کی جانب سے پاکستانی نوجوان پرتشدد کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ائیرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعے کا علم ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ویڈیو میں پولیس افسر کو زمین پر گرے ہوئے شخص کو لات مارتے دیکھا جا سکتاہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زمین پر گرے شخص کے پاس ایک خاتون بھی بیٹھی تھی جبکہ دیگرپولیس افسران تشدد کا واقعہ دیکھنے والوں کو پیچھے ہٹنے کا کہتے رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اچانک قریب بینچ پر بیٹھے شخص پر بھی چڑھ دوڑی اور اس پر بھی تشدد کیا۔
مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی نوجوان پر تشدد کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے مانچسٹر سے برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ پولیس نے شہری پر طاقت کا بے جا استعمال کیا۔
افضل خان نے معاملہ انڈپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ کو بھیجنے کا مطالبہ کیا۔