Time 25 جولائی ، 2024
کھیل

نارتھ امریکن اسکریبل چیمپئن شپ، پاکستان کے وسیم کھتری کو فائنل میں شکست

نارتھ امریکن اسکریبل چیمپئن شپ، پاکستان کے وسیم کھتری کو فائنل میں شکست
فائنل میں وسیم کھتری کو امریکی کھلاڑی جوشوا کیسٹیلانو نے شکست دی، بیسٹ آف 5 کے فائنل میں امریکی کھلاڑی نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ 

نارتھ امریکن اسکریبل چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے وسیم کھتری امریکی کھلاڑی سے شکست کھا گئے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

فائنل میں وسیم کھتری کو امریکی کھلاڑی جوشوا کیسٹیلانو نے شکست دی، بیسٹ آف 5 کے فائنل میں امریکی کھلاڑی نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔

الیک سولوم نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وسیم کھتری امریکا میں 27 جولائی سے اسکریبل ورلڈکپ میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں :