Time 25 جولائی ، 2024
جرائم

کرم: جائیداد کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، راکٹ حملے اور فائرنگ سے 20 افراد زخمی

کرم: جائیداد کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، راکٹ حملے اور فائرنگ سے 20 افراد زخمی
ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل میں رہنے والے قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی/ فائل فوٹو

ضلع کرم میں جائیداد کے تنازع پر دو قبائل کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے علاقے بوشہر اور مالی خیل میں رہنے والے قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ایک گروہ کی جانب سے راکٹ حملہ بھی کیا گیا جس میں باپ بیٹا زخمی ہوگئے جب کہ تصادم میں دونوں جانب سے کل 20 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

 ڈپٹی کمشنر جاویداللہ کا کہنا ہے کہ فائربندی کے لیے کوششیں جاری ہیں،  فریقین کے عمائدین بھی فائر بندی کروانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ 

مزید خبریں :