Time 25 جولائی ، 2024
کاروبار

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق  زرمبادلہ کے  ذخائر 19 جولائی کو ختم ہوئے ہفتے میں 36.81 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔

اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19 جولائی تک 14 ارب 33 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39.65 کروڑ ڈالر کم ہوکر 9.02 ارب ڈالر جبکہ  کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.84 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.30 ارب ڈالر رہے۔