Time 25 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ: جنریٹر کے دھویں سے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا

غزہ: جنریٹر کے دھویں سے اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا
واقعےکے بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں،فوٹو: فائل

غزہ کی ایک عمارت میں جنریٹر کے دھویں کے باعث ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے میں ایک عمارت کے کمرے میں جنریٹر کے دھویں کے باعث 19 سالہ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگیا جب کہ دیگر 2 کی حالت بگڑ گئی۔

واقعےکے بعد اسرائیلی ملٹری پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، 3 فوجی کمرے میں سو رہے تھے اور جنریٹر کے زہریلے دھویں سے ایک فوجی ہلاک اور دیگر 2 کی حالت خراب ہوگئی۔

غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کے بعد 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ میں جاری جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 687 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے ہیں، کل سے اب تک اسرائیلی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کے 60 سے زیادہ حملوں میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

خان یونس میں چار روز کے دوران 129 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے خان یونس سے دو فوجیوں سمیت چار  اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں قبضے میں لینےکا دعویٰ کیا ہے۔

مزید خبریں :