25 جولائی ، 2024
لاہور میں خواجہ سراؤں نے بااثر خواجہ سراؤں کی طرف سے کی جانے والی بھتہ خوری کے خلاف گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ بااثر خواجہ سرا اُن سے بھتہ مانگتے ہیں، درخواستیں دینے کے باوجود پولیس کارروائی نہیں کررہی۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب سے اپیل کی کہ انہیں بھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے۔
پولیس نے مظاہرین نے سے مذاکرات کیے اوربھتہ خوروں کےخلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پرخواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کردیا، پولیس سے مذاکرات کےبعد خواجہ سراؤں نے ٹریفک بحال کردی۔