26 جولائی ، 2024
پشاور: خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کیلئے الگ سکیورٹی دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ داخلہ سکیورٹی ڈویژن کے قیام کی سمری تیار کرلی ہے جس میں سکیورٹی ڈویژن کیلئے 11 ہزار 853 آسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ سکیورٹی ڈویژن کے اہلکار اہم شخصیات، جیل اور تنصیبات کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 7 ایس پی، 105 سب انسپکٹرز 105 اور 210 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی آسامیاں ہوں گے جب کہ ہیڈکانسٹیبل ایک ہزار 48 اور کانسٹیبل کی 10 ہزار 483 آسامیاں تخلیق کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق سکیورٹی ڈویژن کی آسامیاں 2024 سے2027 تک 3 مراحل میں تخلیق ہوں گی، سکیورٹی ڈویژن کے قیام پر 6 ارب روپے سے زیادہ خرچ ہوں گے۔
اس وقت اہم شخصیات اور تنصیبات کی سکیورٹی پر 10 ہزار 483 پولیس اہکار تعینات ہیں۔