Time 26 جولائی ، 2024
کاروبار

2300 روپے کمی کے اگلے روز ہی سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

2300 روپے کمی کے اگلے روز  ہی سونے کی قیمت میں پھر اضافہ
گزشتہ روز 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی/ فائل فوٹو

کراچی: ملک میں سونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  10 گرام سونے کا بھاؤ  858 روپےاضافے سے 2 لاکھ15ہزار 621 روپے ہوگیا جب کہ ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد   2 لاکھ 51 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن  کا کہنا ہے کہ  عالمی بازار میں سونے کی فی اونس  قیمت 3 ڈالر اضافے سے  2373 ڈالرفی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 2300 روپےکمی کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

مزید خبریں :