Time 26 جولائی ، 2024
کاروبار

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
فوٹو: فائل

انٹربینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 278 روپے 34 پیسے پر بند ہوا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے41 پیسے پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ انٹربینک کے کاروباری ہفتے میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ ہفتے ڈالر 278 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں :