Time 26 جولائی ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیدی
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دے دی، 25 ایکڑ اراضی کے مالک کاشت کار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سولرائزیشن پراجیکٹ کے لیے کاشت کار کو صرف 33 فیصد ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ 67 فیصد حکومت ادا کرے گی۔ 

پہلے مرحلے میں 7 ہزار ٹیوب ویل سولر پر منتقل کیے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار ٹیوب ویل سولر پر منتقل ہوں گے۔ 

ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پر فی ایکڑ 3 ہزار اور بجلی سے 1500 روپے اخراجات آتے ہیں جبکہ سولر انرجی سے یہ خرچ صرف 50 روپے ہو گا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کسانوں کے لیے مہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، سولر پر منتقلی سے فصل کی لاگت میں کمی آئے گی، کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہو گا۔

مزید خبریں :