Time 27 جولائی ، 2024
کھیل

الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین

الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 کے قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین
فوٹو: اسکرین گریب

پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس کی جانب سے 1961 کے  قتل عام میں جاں بحق ہونیوالوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

 افتتاحی تقریب کے دوران دریائے سین میں ایتھلیٹس کی آمد کے موقع پر الجزائر کے ایتھلیٹس نے دریائے سین کےعین اسی مقام پر پھول پھینکے جہاں فرانسیسی پولیس نے الجزائری مظاہرین کو تشدد کے بعد پھینک دیا تھا۔

یاد رہے کہ 17 اکتوبر 1961 کو فرانسیسی پولیس نے الجزائر سے تعلق رکھنے والے مظاہرین پر گولیاں برسائی تھیں۔

مزید خبریں :