Time 27 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی انتخابات میں کامیابی چیلنج، عدالت نے نوٹس جاری کردیے

بھارتی  اداکارہ کنگنا رناوت کی انتخابات میں کامیابی چیلنج، عدالت نے نوٹس جاری کردیے
فوٹو: فائل

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی عدالت میں بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت کی 2024 کے عام انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کردیا گیا۔

ہماچل پردیش کی عدالت نے آزاد امیدوار لائق رام نیگی کی جانب سے کنگنا رناوت کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیے۔

38 سالہ بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت نے پچھلے ماہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے تھے اگر انہیں الیکشن سے باہر نہ کیا گیا ہوتا تو الیکشن جیت جاتے۔

لائق رام نیگی کا کہنا تھا کہ مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے ’کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ‘ لانے کیلئے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے مندی سے لوک سبھا کی سیٹ پر کانگریس کے امیدوار کو 74،755 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پہلی مرتبہ الیکشن میں حصہ لیتے ہی اداکارہ نے 5 لاکھ 37 ہزار 2 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی۔

مزید خبریں :