Time 27 جولائی ، 2024
پاکستان

کیمبرج ایجوکیشن کا اے لیول کے لیک ہونیوالے ریاضی کے پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ

کیمبرج ایجوکیشن کا اے لیول کے لیک ہونیوالے ریاضی کے پرچے کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ
تمام طلبہ کو باقی امتحانات کی پرفارمنس ریاضی کے دیگر امتحانات کے نمبر پر ملیں گے: کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن/ فائل فوٹو

لاہور: پاکستان میں اے لیول کے ریاضی کا پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن یوکے نے رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پرچہ لیک ہونے پر کیمبرج انٹرنیشنل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پاکستان میں 2 مئی کو ریاضی کا پرچہ لیک ہوا تھا اور پاکستان میں امتحان سے قبل بیشتر طلبہ نے ریاضی کا پرچہ دیکھا۔

رپورٹ کے مطابق کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے لیک ہونے والے ریاضی امتحان کے مارکس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام طلبہ کو باقی امتحانات کی پرفارمنس ریاضی کے دیگر امتحانات کے نمبر پر ملیں گے۔

 رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تمام طلبہ کو منصفانہ انداز میں مارکس دیے جائیں گے جس سے نقصان نہ ہو، جو طلبہ دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ نومبر میں دے سکیں گے جب کہ طلبا کے لیے دوبارہ امتحان کی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :