Time 27 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’مشکل قسم کی انسان ہوں‘، یمنیٰ زیدی نے سنگل ہونے کی وجہ بتادی

’مشکل قسم کی انسان ہوں‘، یمنیٰ زیدی نے سنگل ہونے کی وجہ بتادی
ان دنوں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی امریکی شہر ڈلاس میں موجود ہیں جہاں ایک تقریب کے دوران یمنیٰ سے ان کے مداحوں نے سنگل رہنے کی وجہ پوچھی/ فائل فوٹو

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مداحوں کے بے حد اصرار پر اپنے سنگل ہونے کی دلچسپ وجہ بتادی۔

ان دنوں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار وہاج علی امریکی شہر ڈلاس میں موجود ہیں جہاں ایک تقریب کے دوران یمنیٰ سے ان کے مداحوں نے سنگل رہنے کی وجہ پوچھی۔

اداکارہ نے جواب دیا کہ میں ایک مشکل قسم کی انسان ہوں اور اسی وجہ سے میں سنگل ہوں۔

یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مجھے نہیں پتا کیوں لیکن یہ ایک عجیب سی وجہ ہے لیکن میں سنگل رہ کر خوش ہوں۔

اداکارہ کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے تھکن، خوشی ایک روگ، میری دُلاری، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گُزارش اور دیگر کامیاب ڈراموں میں کام کیا ہے۔

مزید خبریں :