28 جولائی ، 2024
گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور کے مطابق شر گینگ کے درجن سے زائد ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ اور راکٹ لانچر سے تھانہ آندل سندرانی کی حدود میں واقع حفاظتی بند پر پولیس کی چوکی نمبر 46 پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکار ظہیر تھہیم اور عبدالقادر مہر موقع پہر شہید ہوگئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایس ایس پی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے۔