28 جولائی ، 2024
نوشہرو فیروز میں خلع کی درخواست جمع کرانے پر خاتون کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں۔
خاتون کی ٹانگیں کلہاڑی سے کاٹنے کا واقعہ 2 روز قبل گل ٹاؤن میں پیش آیا تھا، جہاں خاتون نے نوشہرو فیروز کی عدالت میں خلع کی درخواست دائرکی تھی،جس پر خاتون کا باپ،چچا اور دیگر رشتے دار ناراض تھے۔
درخواست سے دستبردار نہ ہونے پر متاثرہ خاتون پر تشدد کیا گیا،مقدمے میں خاتون کے والد سمیت6 افراد نامزد ہیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم غلام مصطفیٰ شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم خاتون کا باپ ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی تعداد 2 ہوگئی ہےجبکہ 4 ملزمان نے عدالت سےضمانت لے رکھی ہے۔