Time 28 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30 سے زائد فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کا پناہ گزین اسکول پر حملہ، 30 سے زائد فلسطینی شہید
فوٹو: فائل

غزہ میں اسرائیلی فوج کے پناہ گزین اسکول پر حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے دیر البلح میں پناہ گزین اسکول پر حملہ کیا جس میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100سے زائد زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے رفح اور شمالی غزہ میں بھی بمباری کی، جس میں کل سے اب تک 80 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔

ادھر خان یونس کے مشرقی علاقوں میں ایک ہفتے سے جاری بمباری میں 170 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 2 لاکھ فلسطینی دوبارہ دربدر ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس کا مغربی علاقہ بھی خالی کرنے کا کہہ دیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں کی اسرائیلی فوج سے غزہ شہر میں جھڑپیں ہوئیں جس میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ادھر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں بدترین انسانی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہےکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

مزید خبریں :