28 جولائی ، 2024
بالی وڈ کے کئی ایسے جوڑے ہماری نظروں کے سامنے ہیں جن کی ازدواجی زندگی کا آغاز محبت لیکن اختتام علیحدگی پر ہوا۔
خوبصورت جوڑیوں میں طلاق ہم سب نے ہی دیکھی اور سنی ہیں لیکن آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاقیں کن کے درمیان ہوئیں۔
ہریتھک روشن اور سوزین خان
اداکار ہریتھک روشن اور ڈیزائنر سوزین خان بچپن کے دوست تھے جنہوں نے 2000 میں شادی کی تاہم بدقسمتی سے یہ شادی 14 سال بعد ختم ہوگئی جن کے 2 بیٹے بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن اور سوزین خان کی طلاق بالی وڈ کی مہنگی ترین طلاق ہے کیونکہ علیحدگی کی صورت میں سوزین کو 380 بھارتی کروڑ ملے تھے جو اداکار نے ادا کیے۔
کرشمہ کپور اور صنعتکارسنجے کپور
کرشما کپور اور صنعتکار سنجے کپور نے 2003 میں شادی کی اور 2014 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
رپورٹس کے مطابق سنجے نے ممبئی میں ایک پرتعیش گھر اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بھاری رقم کے ساتھ 14 کروڑ روپے کے بانڈز کرشمہ کو دیے تھے۔
سیف علی خان اور امرتا سنگھ
نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے اداکار سیف علی خان نے اپنی سینئر اداکارہ امرتا سنگھ سے 1991 میں شادی رچائی، جوڑے کے دو بچے سارا اور ابراہیم ہیں اور طلاق کے وقت اداکارہ کو 5 کروڑ ملے تھے۔
عامر خان اور رینا دتہ
بالی وڈ میں مسٹر پرفیکٹشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی، دونوں کے 2 بچے ہیں اور 2002 میں جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طلاق کی صورت میں رینا کو کتنے پیسے ملے یہ منظر عام پر نہیں آیا البتہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بچوں کی پرورش کیلئے عامر خان نے 50 کروڑ دیے تھے۔
ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا
اداکار، پروڈیوسر اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان نے 1998 میں اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا سے شادی کی۔
اس جوڑے نے 2016 میں علیحدگی کا اعلان کیا اور 2017 میں ان کی طلاق کو حتمی شکل دی گئی، مبینہ طور پر ارباز نے اپنے بیٹے ارہان کی مشترکہ تحویل کے ساتھ ملائیکہ کو تقریباً 10 سے 15 کروڑ کی رقم فراہم کی۔