29 جولائی ، 2024
بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے سکھ فار جسٹس کے زیر اہتمام کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم منعقد کیا گیا۔
ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے اپنے گھروں سے نکل آئے۔
شہدا کے خاندان کے افراد نے ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا، ووٹنگ سے پہلے دعائیہ تقریب بھی منعقد کی گئی تھی۔
دعائیہ تقریب کے بعد خالصتان کے قیام کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، کینیڈا میں اس وقت تقریباً دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔