Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی ائیرپورٹ پر جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون جدید کنٹرول آفس قائم

کراچی ائیرپورٹ پر جعلی ویزوں اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام میں معاون جدید کنٹرول آفس قائم
جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے گی

کراچی ائیرپورٹ پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس سکینڈ لائن بارڈر کنٹرول آفس قائم کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق آئی سی ایم پی ڈی (International Centre for Migration Policy Development)کے تعاون سے قائم کردہ یہ آفس جدید آلات سے لیس ہے۔

رواں ماہ ایف آئی اے امیگریشن حکام کو جدید آلات کے حوالے سے خصوصی ٹریننگ کا بھی انعقاد کیا گیا، امیگریشن سکینڈ لائن آفس اسٹیٹ آف دی آرٹ فارنزک اور آئی ٹی آلات سے لیس ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا بتانا ہے کہ جدید آلات سے غیر قانونی امیگریشن روکنے کی صلاحیت بہتر ہو گی اور جعلی دستاویزات اور ویزوں کی جانچ پڑتال کی جا سکے گی، اس کے علاوہ جدید آلات کی مدد سے جعلی، مشتبہ اور غیر قانونی دستاویزات کی اسکریننگ بہتر انداز میں کی جا سکی گی اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :