29 جولائی ، 2024
پاکستان کی ایک اور خاتون نے دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو کو سر کرلیا۔
وادی ہنزہ کے گاؤں شمشال کی سلطانہ بی بی نے آج صبح 8611 میٹر بلند چوٹی کو سر کیا جس کے بعد وہ کے ٹو کو سر کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون بن گئیں۔
سلطانہ سے قبل ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی اس چوٹی کو سر کرچکی ہیں۔
سلطانہ نے سرباز علی کی نگرانی میں کے ٹو سر کیا۔سرباز علی اور سلطانہ آج صبح کے ٹو کے ٹاپ پر پہنچے۔