29 جولائی ، 2024
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 700روپے ہے۔
10 گرام سونے کا بھاؤ 172 روپے اضافے سے 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی فی اونس قیمت 4 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر ہے۔