Time 29 جولائی ، 2024
پاکستان

الیکشن کمیشن نے 3 صوبائی اسمبلیوں کے 93 ممبرز کو پی ٹی آئی ارکان تسلیم کرلیا

الیکشن کمیشن نے 3 صوبائی اسمبلیوں کے 93  ممبرز کو پی ٹی آئی ارکان تسلیم کرلیا
فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 صوبائی اسمبلیوں کے 93 ممبرز کو پی ٹی آئی ارکان تسلیم کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پی ٹی آئی کے 29 ،خیبرپختونخوا سے 58 اور سندھ سے 6 ارکان صوبائی اسمبلی کا نوٹیفیکشن جا ری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے مجموعی طور پر پنجاب، کے پی اور سندھ اسمبلی کے93 اراکین کو پی ٹی آئی کا رکن تسلیم کرلیا ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف نے پاکستان تحریک انصاف کے 39 ارکان قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دے دیا تھا۔

مزید خبریں :