Time 30 جولائی ، 2024
پاکستان

فیصل آباد: پارک میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 12 سالہ بچہ جاں بحق

فیصل آباد:  پارک میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 12 سالہ بچہ جاں بحق
واسا نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے انتظامات نہیں کیے اور اس غفلت کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہوئی: اہلخانہ کا الزام/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں 12 سالہ بچہ پارک میں جمع ہونے و الے بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش کے بعد عثمان ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک پار ک میں پانی جمع ہو گیا تھا، عبداللہ نامی بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ پارک کی دیوار پر موجود تھا کہ پھسل کر پانی میں جا گرا اور ڈوب گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر اہل علاقہ کی مدد سے بچے کی لاش پانی سے نکال کر ورثا کے سپرد کی۔

 12 سالہ عبداللہ کی موت پر تمام علاقہ سوگوار ہو گیا جبکہ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ واسا نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے انتظامات نہیں کیے اور اس غفلت کی وجہ سے بچے کی موت واقع ہو گئی۔

مزید خبریں :